بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 18 افراد جاں بحق

Ticker

20/recent/ticker-posts-on

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 18 افراد جاں بحق

 

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 18 افراد جاں بحق


بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 18 افراد جاں بحق


کوئٹہ: بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 14 زخمی ہوئے ہیں۔


پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے ہلاکتیں سوراب، پشین، چمن، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور کیچ میں ہوئیں، اور طوفانی بارشوں سے صوبے میں 2040 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 14 شاہراہوں اور 3 پل بھی نقصان کی زد میں آئے۔


بارشوں کا نیا سلسلہ

دوسری جانب بلوچستان بھر میں چار روز کے وقفے کے بعد بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا، آج سے صوبے کے 25 اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔


محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں 24، کوئٹہ 25 اور ژوب میں درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح بارکھان 26، پنجگور 27 جبکہ خضدار میں درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔


موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مغربی اور شمالی اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔

The important statement of the US came on the Pak-Iran trade agreement


Post a Comment

0 Comments