خان پور (رانا محمد ناظر تحصیل رپورٹر) صنعتی شہر جیٹھہ بھٹہ کی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم صحت و صفائی کا شدید فقدان سالانہ خطیر رقم ٹیکس قومی خزانے میں جمع کرانے والے شہری اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور حکومت جیٹھہ بھٹہ کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دیکر تمام سہولیات فراہم کریں سماجی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیٹھہ بھٹہ کی سماجی شخصیات رانا ممتاز علی رانا بلال شبیر جان ملک جلیل کھوکھر اور چوہدری ذوالفقار علی سعیدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیٹھہ بھٹہ تحصیل خان پور کا واحد صنعتی شہر ہے جہاں ایشیا کی بڑی شوگر ملز فلور ملیں کاٹن فیکٹریاں آئس و آئل انڈسٹریاں وغیرہ قائم ہیں اسکے علاوہ درجنوں نجی و سرکاری ادارے ہیں اور ہزاروں نفوس پر مشتمل مقامی شہریوں سمیت صنعتکار و تاجر ٹیکسوں کی مد میں سالانہ خطیر رقم قومی خزانے میں جمع کراتے ہیں لیکن اس کے بدلے جیٹھہ بھٹہ شہر کو محرومیوں اور پسماندگی کے سوا کچھ نہ ملا شہریوں نے کہا کہ جیٹھہ بھٹہ میں صنعتیں ہیں لیکن مقامی شہریوں کو روزگار نہیں دیا جاتا جیٹھہ بھٹہ میں ریلوے اسٹیشن ہے لیکن مسافر ٹرینوں کے اسٹاپ نہ ہونے کے باعث شہری ٹرین کی سفری سہولتوں سے محروم ہیں جبکہ صحت و صفائی کی بنیادی سہولیات کا بھی شدید فقدان ہے جبکہ سیاستدان ہر الیکشن کے وقت مقامی شہریوں سے بلندوبالا دعوے اور وعدے کرکے بر سر اقتدار آتے ہیں لیکن آج تک وعدے وفا نہ ہو سکے ارباب اختیار اور ممبران اسمبلی سمیت حکومت سے ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ جیٹھہ بھٹہ میں روزگار علاج صاف پانی پختہ گلیوں جنازہ گاہ کالجز اراضی سینٹر سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کرتے ہوئے جیٹھہ بھٹہ کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دیا جائے
0 Comments