قصور: 10 کلوگرام چرس برآمد، بدنام منشیات فروش گرفتار

Ticker

20/recent/ticker-posts-on

قصور: 10 کلوگرام چرس برآمد، بدنام منشیات فروش گرفتار

قصور: 10 کلوگرام چرس برآمد، بدنام منشیات فروش گرفتار


قصور (نمائندہ خصوصی) تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس نے ایک کامیاب کاروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش سلطان عرف سلطانہ کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 10 کلوگرام چرس برآمد کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ملزم کی رہائش گاہ پکی حویلی سے برآمد ہوئی۔


ایس ایچ او ثقلین بخاری کی سربراہی میں اے ایس آئی ارشد سہیل پر مشتمل ٹیم نے ملزم کو منشیات سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طویل عرصے سے بڑے پیمانے پر منشیات کا مکروہ دھندہ چلا رہا تھا اور نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں ملوث تھا۔


ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے کہا کہ ضلع سے آخری منشیات فروش کی گرفتاری تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے خلاف جنگ میں پولیس کا ساتھ دیں۔


Post a Comment

0 Comments