اوکاڑہ: ڈکیتی کے مقدمے میں مفرور اشتہاری مجرم گرفتار، سی آئی اے کی کامیاب کاروائی

تازہ ترین

بریکنگ نیوز
  • 1سرحدی جھڑپوں اور فضائی حملوں کے بعد دونوں ممالک میں جنگی صورتحال پیدا ہوگئی
  • پاکستان افغانستان کشیدگی میں شدید اضافہ
  • بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی نئی لہر
  • تونسہ بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اچانک اضافہ
  • مقامی کھیلوں کے فروغ کے لیے نئے اسٹیڈیم کی تعمیر کا فیصلہ
  • سوشل میڈیا پر تونسہ کے ٹوٹے ہوئے روڈز کی ویڈیوز وائرل
  • دریائے سندھ کے کنارے حفاظتی بند مضبوط کرنے کا مطالبہ تیز
  • شہر بھر میں شجرکاری مہم کے تحت لاکھوں پودے لگانے کا ہدف
  • ٹیکنالوجی کانفرنس: نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے
  • تونسہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر شہریوں کا احتجاج
کریں"; var target = document.getElementById("adsense-content"); var paragraphs = target.getElementsByTagName("p"); if (paragraphs.length > 3) { var wrapper = document.createElement('div'); wrapper.innerHTML = adsenseCode; insertAfter(wrapper, paragraphs[Math.floor(paragraphs.length / 2)]); }

اوکاڑہ: ڈکیتی کے مقدمے میں مفرور اشتہاری مجرم گرفتار، سی آئی اے کی کامیاب کاروائی

اوکاڑہ: ڈکیتی کے مقدمے میں مفرور اشتہاری مجرم گرفتار، سی آئی اے کی کامیاب کاروائی


اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی) سی آئی اے اوکاڑہ کی انچارج نوریز عباس کی سربراہی میں ایک کامیاب کاروائی کے نتیجے میں ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمے میں عرصہ دراز سے مفرور اے کیٹگری کا اشتہاری مجرم محمد عامر گرفتار کر لیا گیا۔


ذرائع کے مطابق، ملزم محمد عامر تھانہ ستیانہ کے مقدمہ نمبر 99/24 تحت دفعہ 392/394 (ڈکیتی اور راہزنی) میں مطلوب تھا اور فیصل آباد پولیس کی طرف سے بھی اس کے خلاف ایف آئی آر درج تھی۔ سی آئی اے ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو اس کے مخفی مقام سے گرفتار کیا۔


گرفتاری کے بعد سی آئی اے پولیس نے ضابطے کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو فیصل آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔ ضلع پولیس افسر (ڈی پی او) محمد راشد نے تھانہ سی آئی اے کی ٹیم کو اس کامیاب کاروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں مجرموں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔


سی آئی اے انچارج نوریز عباس نے بتایا کہ گرفتار ملزم طویل عرصے سے پولیس سے چھپتا رہا تھا، لیکن جدید ٹیکنالوجی اور معلوماتی نیٹ ورک کی مدد سے اسے کیفر کردار تک پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو مشتبہ افراد یا مجرموں کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے