تفصیلات کے مطابق:
ڈیرہ غازی خان کی حدود میں واقع شادن لُنڈ ریلوے ٹریک کے قریب سے ایک کمسن بچی کی لاش ملی ہے۔ مقامی افراد نے ریلوے لائن کے قریب لاش دیکھ کر فوری طور پر پولیس اور ریسکیو 1122 کو مطلع کیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق بچی کی عمر تقریباً 5 سے 7 سال کے درمیان ہے۔ تاحال بچی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور پولیس نے مقامی مساجد میں اعلانات کروا دیے ہیں تاکہ ورثا کا سراغ لگایا جا سکے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی موت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی کہ آیا یہ ٹرین کی زد میں آنے سے پیش آنے والا حادثہ ہے یا کوئی مجرمانہ کارروائی۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی خبر وائرل ہونے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
0 تبصرے