مظفرگڑھ کے ایماندار پولیس افسر سید تجمل حسین شاہ کو ترقی مبارک

Ticker

20/recent/ticker-posts-on

مظفرگڑھ کے ایماندار پولیس افسر سید تجمل حسین شاہ کو ترقی مبارک

 

مظفرگڑھ کے ایماندار پولیس افسر سید تجمل حسین شاہ کو ترقی مبارک

مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ) — مظفرگڑھ پولیس کے انتہائی ایماندار، خوش اخلاق اور قابل افسر سید تجمل حسین شاہ کو ان کی بے مثال کارکردگی اور ایمانداری کے اعتراف میں ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ان کی تقرری کا اعلان آئی جی پنجب پولیس نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کیا۔

سید تجمل حسین شاہ نے مظفرگڑھ سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی میں اپنے فرائض انتہائی دیانتداری اور محنت سے سرانجام دیے ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، شفاف کردار اور عوامی خدمت کے جذبے کو ضلع بھر میں سراہا جاتا ہے۔

بیورو چیف اللہ وسایا صدیقی نے سید تجمل حسین شاہ کو ترقی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک انتہائی ایماندار، ڈیوٹی فیل اور شفیق شخصیت کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا، "سید تجمل حسین شاہ صاحب میرے مخلص بڑے بھائی اور دوست ہیں۔ میں انہیں دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید خوشیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین ثمہ آمین۔"

پریس کلب تحصیل جتوئی کے صدر ملک محمد اقبال ببر اور دیگر اراکین نے بھی نئے ڈی ایس پی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ ترقی ان کی محنت اور ایمانداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سید تجمل حسین شاہ اپنے نئے عہدے پر بھی اسی جذبے سے خدمت کرتے رہیں گے۔

عوام اور پولیس محکمے کے حلقوں میں اس ترقی کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ سید تجمل حسین شاہ کی یہ کامیابی نوجوان افسران کے لیے بھی مشعل راہ ہے۔

Post a Comment

0 Comments