سانگھڑ(ڈسٹرکٹ رپورٹر آصف حسین انصاری ) ٹنڈوآدم کی بیٹی کنول بجورو کا انقلابی قدم "پاک انوویٹیو بورڈنگ اسکول" ( Pak Innovative Boarding School) کے قیام کا اعلان، معیاری تعلیم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور کردار سازی پر بھرپور توجہ دی
جائے گی۔ اسکول میں ملک بھر سے رجسٹریشن اور ایڈمیشن کا آغاز جلد کیا جائے گا
تفصیلات کے مطابق انڈس ایجوکیشنل سروسز پاکستان کی سی ای او کنول بجورو نے اسلام آباد سے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا ہیکہ "پاک انوویٹیو بورڈنگ اسکول" ( Pak Innovative Boarding School) کے قیام کا مقصد معیاری تعلیم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور کردار سازی پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔ ذہین،قابل اور ضرورتمند طلبہ کے لئے اسکالرشپ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا جائیگا جس کے تحت اسلام آباد میں پاک انوویٹیو بورڈنگ اسکول (Pak Innovative Boarding School Islamabad) میں مفت تعلیم اور رہائش فراہم کی جائے گی۔ اسلام آباد میں ایک نئے اور جدید رہائشی تعلیمی ادارے پاک انوویٹیو بورڈنگ اسکول کے قیام کا مقصد بچوں کو نہ صرف معیاری نصابِ تعلیم فراہم کرنا ہے بلکہ انہیں مستقبل کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنیکل اسکلز اور جدید ٹیکنالوجی خصوصاً Artificial Intelligence (AI) کی تربیت دینا بھی شامل ہے۔ انڈس ایجوکیشنل سروسز پاکستان کے زیر انتظام یہ اسکول طلبہ کی کردار سازی اور اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دے گا۔ یہاں طلبہ کو اسلامی اقدار، معاشرتی آداب، ایمانداری، وقت کی پابندی، والدین و اساتذہ کے احترام کے ساتھ ساتھ لیڈرشپ اور ٹیم ورک کی تربیت بھی دی جائے گی۔ اسکول کی دیگر نمایاں خصوصیات میں معیاری رہائش، جدید لائبریری، جدید کمپیوٹر لیب، جدید سائنس لیب، محفوظ اور پرامن بورڈنگ سہولیات، معیاری خوراک، ہم نصابی سرگرمیاں (Debates, Sports, Educational Trips) اور کیریئر گائیڈنس شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ Coding, Robotics، اور Machine Learning کی بنیادی تربیت دے کر طلبہ کو عالمی سطح کے مواقع کے لیے تیار کیا جائے گا۔ سی ای او کنول بجورو کا مزید کہنا ہے کہ طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک مکمل تربیتی ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ نہ صرف کامیاب پروفیشنل بن سکیں بلکہ ایک باکردار اور مثبت سوچ رکھنے والے پاکستانی شہری بھی ثابت ہوں۔ اسکول میں پاکستان بھر سے طلبہ کی رجسٹریشن اور ایڈمیشن کا آغاز بہت جلد کیا جائے گا۔
0 تبصرے