حکومت پنجاب نے گنے کی کم از کم قیمت مقرر کر دی

Ticker

20/recent/ticker-posts-on

حکومت پنجاب نے گنے کی کم از کم قیمت مقرر کر دی

حکومت پنجاب نے گنے کی کم از کم قیمت مقرر کر دی
وزیراعلی پنجاب نے گنے کی کم از کم قیمت 200 روپے من مقرر کرنے کی منظوری دیدی
لاہور-حکومت پنجاب نے گنے کی کم از کم قیمت مقرر کر دی، وزیراعلی پنجاب نے گنے کی کم ازکم قیمت 200 روپے من کرنے کی منظوری دی ہے، گنے کے کرشنگ سیزن کی بھی منظوری دی گئی ہے، وزیراعلی کہتے ہیں کہ کاشتکاروں کے مفاد کا تحفظ کاجائے گا۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی، وزیراعلی نے گنے کی کم ازکم قیمت کے حوالے سے 200 روپے من قیمت مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس ضمن میں وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی کہ کم از کم قیمت پر سختی سے عمل کرایا جائے گا، مکمل میکانزم تشکیل دیاجائے گا، وزرا مختلف اضلاع میں مانیٹرنگ کریں گے اور کم ازکم قیمت کو یقینی بنائیں گے۔وزیراعلی نے گنے کے کرشنگ سیزن کی بھی اصولی منظوری دیدی، جنوبی پنجاب میں 10 نومبر اور باقی پنجاب میں 15 نومبرسے گنے کے کرشنگ سیزن کا آغاز ہو گا، گنے کے کرشنگ سیزن کے حوالے سے پنجاب کابینہ سے حتمی منظوری لی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments