سروسز اسپتال میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

Ticker

20/recent/ticker-posts-on

سروسز اسپتال میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور: سروسز اسپتال میں مالی سال 2022 سے 2024 تک کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیر صحت نے انکوائری کمیٹی کی تشکیل دیدی ہے۔



وزیر صحت سلمان رفیق نے بتایا کہ کمیٹی 2 سال کا آڈٹ کرے گی اور 7 دنوں میں اپنی سفارشات محکمہ صحت کو پیش کرے گی۔


رپورٹ کے مطابق، سابق ایم ایس ڈاکٹر منیر نے سرجیکل گلووز کو عام مارکیٹ سے ڈبل قیمت پر خریدا۔ عام مارکیٹ میں اینسل کمپنی کا ایک گلووز 174 روپے کا مل رہا ہے جبکہ سروسز اسپتال نے اسی کمپنی کا ایک گلووز 330 روپے میں خریدا۔


سپتال انتظامیہ نے بلک میں 8 کروڑ 31 لاکھ 60 ہزار کے گلووز خریدے اور من پسند کمپنی سے کک بیک کی خاطر فوری 5 کروڑ 13 لاکھ 69 ہزار کی ادائیگی بھی کردی۔


مہنگے داموں میں گلووز خریدنے سے قومی خزانے کو 3 سے 4 کڑور کا نقصان ہوا، اور بلا جواز گلووز خریدنے سے آپریشن تھیٹر بند ہونے کے باوجود بلک میں گلووز خریدا گیا۔


Post a Comment

0 Comments