
اک پتن +وہاڑی ( راشد منظور سے)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پاکپتن نے بدعنوانی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے چیف آفیسر بلدیہ عارفوالہ اور سینئر کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چھٹہ اور ریجنل ڈائریکٹر ساہیوال بشارت نبی کی خصوصی ہدایات پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن پاکپتن کاشف ہاشمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مجسٹریٹ دفعہ 30 کی زیر نگرانی کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی۔کارروائی کے دوران سابقہ سی او بلدیہ وہاڑی اور موجودہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عارفوالہ علی احمد صابر (BS-17) اور ان کے فرنٹ مین نعمان، سینئر کلرک (BS-14)، کو ایک شہری سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔اینٹی کرپشن ٹیم کی بروقت کارروائی پر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 26/25 بجرم 161 تعزیراتِ پاکستان اور انسدادِ بدعنوانی ایکٹ 1947 کی دفعات 5/2 کے تحت تھانہ اینٹی کرپشن پاکپتن میں درج کر لیا گیا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن کے ترجمان کے مطابق کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے اور آئندہ بھی بلا امتیاز کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔
0 تبصرے