معیشت چلانا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔فضہ زیشان

کراچی-- پاکستان تحریک انصاف کراچی وومن ونگ کی صدر فضہ زیشان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک نازک دور سے گذر رہا ہے آج جب ملک ان گمبھیر معاشی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے تو ان سے نمٹنے والا کوئی موجود نہیں ہے اگر ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے اور سرمایہ داروں کا اعتماد بحال کرنا ہے تو عمران خان پر جعلی کیسز کو ختم کرکے رہا کیا جائے تاکہ اعتماد کی فضا قائم ہو عوام کو یہ احساس ہوگیا ہے کہ وہ کسی ریلیف کی توقع کے برعکس ایک تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنےوالے ہیں رجیم چینج کے بعد پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا گیا عمران خان کی انتھک محنت سے معیشت ابھری تھی جو پاکستان کے دشمنوں کی آنکھ میں کھٹکتی تھی اور ہوں عدم اعتماد لاکر اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے موجودہ نااہل کرپٹ نظام سے جان چھڑانے کا وقت آ گیا ہے معیشت چلانا فارم 47 کے جعلی نمائندوں کے بس کی بات نہیں ہے ملک کے اندر ایک ایسا نظام رائج ہو چکا ہےکہ جہاں لوٹ کھسوٹ، کرپشن، لالچ، حرص، کمیشن، رشوت جیسی خرافات نے پوری ریاست اور اس کے مکینوں کی زندگی کو تباہ کرکے رکھ دیا۔