ملتان (عثمان اختر سے) گورنر پنجاب /چانسلر کے احکامات پر  پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل کو ڈین فیکلٹی آف فارمیسی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان تعینات کر دیا گیا ہے ڈاکٹر ثمینہ افضل کی تعیناتی بطور ڈین تین سال کیلئے کی گئی ہے پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل 7پی ایچ ڈی سکالرز،40ایم فل سکالرز کو سپروائز کر چکی ہیں ان کے 60ریسرچ پیپرز بین الاقوامی ریسرچ جرنلز میں شائع ہو چکے ہیں وہ گزشتہ 24سال سے فیکلٹی آف فارمیسی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں خدمات انجام دے رہی ہیں پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل، پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل کی صاحبزادی ہیں جو کہ فیکلٹی آف فارمیسی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے بانی اور پہلے ڈین رہ چکے ہیں پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل کی تعیناتی پر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ اور فیکلٹی ممبران نے

پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل کو ڈین فیکلٹی آف فارمیسی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان تعینات کر دیا گیا

خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تعیناتی کو خوش آئند قرار دیااور پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل کو مباردکباد ی۔