چوروں نے ریتڑہ و گردونواح کو اپنے نرغے میں لے لیا

Ticker

20/recent/ticker-posts-on

چوروں نے ریتڑہ و گردونواح کو اپنے نرغے میں لے لیا

چوروں نے ریتڑہ و گردونواح کو اپنے نرغے میں لے لیا

ریتڑہ۔چوروں نے ایک بار پھر ریتڑہ و گردونواح کو اپنے نرغے میں لے لیا۔ اڈا ریتڑہ پر زرعی ادویات کی دکان سے ساڑھے تین لاکھ کی زرعی ادویات اور سیف میں موجود نقدی چرا لی۔ تفصیل کے مطابق  نامعلوم چوروں نے اڈا ریتڑہ پر زرعی ادویات کی دکان  کی چھت میں نقب لگا کر ساڑھے تین لاکھ کی زرعی ادویات اور سیف  موجود نقدی چرا لی۔ دکان کے مالک صاحب خان پتافی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوروں نے پاور سپلائی کاٹ کر دکان میں لگے ہوئے کلوز سرکٹ کیمروں کو بند کر دیا اور پھر چھت میں نقب لگا کر چوری کی۔ انہوں نے کارروائی کیلئے پولیس تھانہ ریتڑہ میں درخواست دے دی ہے پولیس تھانہ ریتڑہ کے اے ایس آئی غلام عباس نے موقع ملاحظہ بھی کر لیا ہے۔ وہ امید کرتے ہیں کہ پولیس بہت جلد ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لے آئے گی۔

Post a Comment

0 Comments