انہوں نے کہا کہ حکومت کا رویہ علاقائی صحافیوں کے ساتھ نامناسب ہے اور ان کے مسائل حل کرنے میں کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی صحافیوں کا حق بھی بڑے شہروں کے صحافیوں پر خرچ کیا جا رہا ہے، جبکہ پورے صوبے کے نام پر وسائل تقسیم کیے جاتے ہیں۔
یہ بات انہوں نے سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہی، جس میں جنرل سیکرٹری اسماعیل خان پاندہ، چیئرمین سید حبیب الرحمن شاہ، سرپرست اعلیٰ خرم خان پٹھان، بانی سٹی پریس کلب عرفان خان پٹھان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علی رضا خان پٹھان، سینئر نائب صدر آصف خان سندھڑ، نائب صدر یامین وینس، ندیم عباس بلوچ اور سید عارف حبیب شاہ بھی موجود تھے۔
نوشاد خان پٹھان نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات بھی علاقائی صحافیوں کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، اس لیے اب علاقائی صحافیوں کو اپنے حقوق کے لیے میدان میں آ کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جدوجہد ہی واحد راستہ ہے کیونکہ ہر بار نظر انداز کیا جانا اب قابل قبول نہیں۔
اس موقع پر دیگر علاقائی صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے حکومت کے اس رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
0 تبصرے