راجن پور پولیس کی بڑی کارروائی، A کیٹیگری اشتہاری ملزم گرفتار

تازہ ترین

بریکنگ نیوز
  • 1سرحدی جھڑپوں اور فضائی حملوں کے بعد دونوں ممالک میں جنگی صورتحال پیدا ہوگئی
  • پاکستان افغانستان کشیدگی میں شدید اضافہ
  • بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی نئی لہر
  • تونسہ بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اچانک اضافہ
  • مقامی کھیلوں کے فروغ کے لیے نئے اسٹیڈیم کی تعمیر کا فیصلہ
  • سوشل میڈیا پر تونسہ کے ٹوٹے ہوئے روڈز کی ویڈیوز وائرل
  • دریائے سندھ کے کنارے حفاظتی بند مضبوط کرنے کا مطالبہ تیز
  • شہر بھر میں شجرکاری مہم کے تحت لاکھوں پودے لگانے کا ہدف
  • ٹیکنالوجی کانفرنس: نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے
  • تونسہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر شہریوں کا احتجاج
کریں"; var target = document.getElementById("adsense-content"); var paragraphs = target.getElementsByTagName("p"); if (paragraphs.length > 3) { var wrapper = document.createElement('div'); wrapper.innerHTML = adsenseCode; insertAfter(wrapper, paragraphs[Math.floor(paragraphs.length / 2)]); }

راجن پور پولیس کی بڑی کارروائی، A کیٹیگری اشتہاری ملزم گرفتار

 حاجی پور -وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں جرائم کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں راجن پور پولیس تھانہ سٹی نے مؤثر حکمت عملی، ناکہ بندی اور سخت چیکنگ کے ذریعے ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 922/23 جرم 392/411 ت پ میں مطلوب A کیٹیگری کے اشتہاری ملزم کو ایس ایچ او تھانہ سٹی راجن پور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ملزم کافی عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا اور اس کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک اہم کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کارروائی سے علاقے میں جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی اور عوام میں تحفظ کا احساس مزید مضبوط ہوگا۔ پولیس کی کامیاب کارروائی پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے