کبیروالا کی تعمیر و ترقی اب زیادہ دور نہیں

تازہ ترین

بریکنگ نیوز
  • 1سرحدی جھڑپوں اور فضائی حملوں کے بعد دونوں ممالک میں جنگی صورتحال پیدا ہوگئی
  • پاکستان افغانستان کشیدگی میں شدید اضافہ
  • بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی نئی لہر
  • تونسہ بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اچانک اضافہ
  • مقامی کھیلوں کے فروغ کے لیے نئے اسٹیڈیم کی تعمیر کا فیصلہ
  • سوشل میڈیا پر تونسہ کے ٹوٹے ہوئے روڈز کی ویڈیوز وائرل
  • دریائے سندھ کے کنارے حفاظتی بند مضبوط کرنے کا مطالبہ تیز
  • شہر بھر میں شجرکاری مہم کے تحت لاکھوں پودے لگانے کا ہدف
  • ٹیکنالوجی کانفرنس: نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے
  • تونسہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر شہریوں کا احتجاج
کریں"; var target = document.getElementById("adsense-content"); var paragraphs = target.getElementsByTagName("p"); if (paragraphs.length > 3) { var wrapper = document.createElement('div'); wrapper.innerHTML = adsenseCode; insertAfter(wrapper, paragraphs[Math.floor(paragraphs.length / 2)]); }

کبیروالا کی تعمیر و ترقی اب زیادہ دور نہیں

 کبیروالا: کبیروالا کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہونے والا ہے، جس کے تحت ٹف ٹائل گلیاں، پختہ سڑکیں اور جدید سیوریج سسٹم قائم کیا جائے گا۔ یہ بات ممبر صوبائی اسمبلی مہر اصغر حیات ہراج نے الکبیر سٹی ہسپتال میں افطار ڈنر کے موقع پر معززین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کبیروالا میں سٹریٹ لیول پر ہراج گروپ نے اپنے ناظم دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے تھے اور اب ایک مرتبہ پھر وہ اس شہر کی پہلے سے بڑھ کر خدمت کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بینک کے امدادی فنڈز سے تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، جس سے شہر کی بدحالی خوشحالی میں بدل جائے گی۔

مہر اصغر حیات ہراج نے کہا کہ کبیروالا کے عوام ترقیاتی منصوبوں سے مستفید ہوں گے اور ان منصوبوں کے مکمل ہونے کے بعد شہر کی بنیادی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کو بہتر سے بہتر شہری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور تعاون کریں اور شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ کبیروالا کو ایک ماڈل شہر بنایا جا سکے۔

کبیروالا کی تعمیر و ترقی اب زیادہ دور نہیں


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے