وہاڑی: گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

تازہ ترین

بریکنگ نیوز
  • 1سرحدی جھڑپوں اور فضائی حملوں کے بعد دونوں ممالک میں جنگی صورتحال پیدا ہوگئی
  • پاکستان افغانستان کشیدگی میں شدید اضافہ
  • بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی نئی لہر
  • تونسہ بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اچانک اضافہ
  • مقامی کھیلوں کے فروغ کے لیے نئے اسٹیڈیم کی تعمیر کا فیصلہ
  • سوشل میڈیا پر تونسہ کے ٹوٹے ہوئے روڈز کی ویڈیوز وائرل
  • دریائے سندھ کے کنارے حفاظتی بند مضبوط کرنے کا مطالبہ تیز
  • شہر بھر میں شجرکاری مہم کے تحت لاکھوں پودے لگانے کا ہدف
  • ٹیکنالوجی کانفرنس: نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے
  • تونسہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر شہریوں کا احتجاج
کریں"; var target = document.getElementById("adsense-content"); var paragraphs = target.getElementsByTagName("p"); if (paragraphs.length > 3) { var wrapper = document.createElement('div'); wrapper.innerHTML = adsenseCode; insertAfter(wrapper, paragraphs[Math.floor(paragraphs.length / 2)]); }

وہاڑی: گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

وہاڑی: گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
 وہاڑی (عاصم اسلام سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر ماہ رمضان میں عوام کو مقررہ نرخوں پر فراہمی جاری ہے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ وہاڑی سرگرم عمل ہے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا  اجلاس  منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا  ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مزید متحرک ہو کر کام کرنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ  حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے گراں فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں  پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہروں کے ساتھ ساتھ قصبوں میں بھی پرائس چیکنگ کریں پرائس لسٹ ہر صورت میں دکانوں پر نمایاں جگہ پر آویزاں ہونی چاہئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں 29ہزار761انسپکشنز کی گئیں  897 خلاف ورزیوں پر22لاکھ 94ہزار روپے جرمانہ عائد کئے 8دکانیں سیل، ایک مقدمہ کا اندراج  اور 2گرفتاریاں بھی کی گئیں گراں فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل غلام مرتضیٰ، اے سی وہاڑی انعم اکرم،ایس ڈی ای او پیرا وقاص انجم اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے