ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا رات گئے امام بارگاہ قصر بتول اور دربار بابا مست سرکار کا دورہ، محرم سکیورٹی کا سخت جائزہ

ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا رات گئے امام بارگاہ قصر بتول اور دربار بابا مست سرکار کا دورہ، محرم سکیورٹی کا سخت جائزہ

 

پاکپتن (ڈسٹرکٹ بیورو چیف میاں پرنس وٹو سے) — ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے رات گئے امام بارگاہ قصر بتول ساہیوال اور دربار بابا مست سرکار کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال نے محرم الحرام کے دوران کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کی کارکردگی کو چیک کیا اور داخلی و خارجی راستوں پر نافذ سکیورٹی اقدامات کا بھی معائنہ کیا۔

ڈی پی او ساہیوال نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر اور فول پروف بنایا جائے۔ انہوں نے چیکنگ کے عمل کو سخت کرنے اور ہر وقت الرٹ رہنے کے احکامات بھی دیے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور سکیورٹی ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے