عرس بابا فریدؒ کے موقع پر پاکپتن ٹریفک انتظامات، پولیس افسران کی خصوصی بریفنگ اور سکیورٹی ہدایات جاری

عرس بابا فریدؒ کے موقع پر پاکپتن ٹریفک انتظامات، پولیس افسران کی خصوصی بریفنگ اور سکیورٹی ہدایات جاری

 پاکپتن (ڈسٹرکٹ بیورو چیف میاں پرنس وٹو سے) — عرس حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 784ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر ٹریفک کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ریجنل آفیسر رانا ایاز سلیم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جاوید اقبال چدھڑ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر عبدالمجید بھٹی، انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر رائے اسماعیل اور سب انسپکٹر منور حسین بودلا نے دیگر اضلاع سے آنے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو خصوصی بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران اہلکاروں کو ڈیوٹی کے طریقہ کار، ٹریفک مینجمنٹ پلان، پارکنگ انتظامات اور زائرین کی سہولت کے حوالے سے تفصیلی ہدایات فراہم کی گئیں۔ افسران نے واضح ہدایت کی کہ عرس مبارک کے دوران شہریوں اور زائرین کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن سہولت دی جائے اور کسی بھی قسم کی دشواری پیدا نہ ہونے دی جائے۔

اس موقع پر کہا گیا کہ ٹریفک پولیس پوری ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے گی تاکہ عرس مبارک کے ایام میں عوام الناس کو آمدورفت کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ٹریفک کی روانی ہر صورت برقرار رکھی جا سکے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے